پاکستان نیوز پوائنٹ
ایوانِ صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی۔ صدرمملکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے، بےنظیرہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کوجدید تعلیم اور ہنرسکھائے جائیں گے، ہنرسیکھ کرنوجوان دیار غیرمیں ملک کا نام روشن کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، بےنظیرہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کئے جارہے ہیں، پروگرام کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نرسنگ جیسے شعبے کی بیرون ملک بڑی مانگ ہے، بچوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبان بھی سیکھائیں گے۔
