صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر اور وزیر اعظم نے 2بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جماعت فتنتہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیر اعظم نے کہا سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع دُکی، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا صدرِ مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ،دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *