پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت اور وزیراعظم نے خصدار میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خضدار کے شور پرود پہاڑی سلسلے میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔صدر مملکت نے کہا دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کے خلاف بروقت کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے خلاف آخری حد تک تعاقب جاری رہنا چاہیے۔فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاسیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو کامیاب آپریشن میں ہلاک کیا، انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ہماری سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا مظہر ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
