صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی کیلئےکوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ترجمان وائٹ ہاؤس

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے آدھے میزائل اور ان کے لانچ سسٹم اب بھی موجود ہیں۔امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاسدارن انقلاب کے پاس 60 فیصد بحری اسلحہ اور اسپیڈ بوٹس بھی موجود ہیں، ان ہی سے آبنائے ہرمز میں متعدد جہازوں پر حملہ کیا گیا جب کہ ایرانی فضائیہ کا دو تہائی حصہ بھی آپریشنل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی ٹرمپ انتظامیہ نے عوامی طور پر تسلیم کی ہے ۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ رپورٹ پر اکھڑ گئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا پرانا میڈیا ایک بار پھر ایرانی حکومت کے لیے پی آر کر رہا ہے، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکی فوج نے صرف 38 دنوں میں ایران کا دفاعی صنعتی ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر تباہ کردیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ بیلسٹک میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز بنانے اور ذخیرہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو برسوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *