صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو فنٹاسٹک وزیراعظم قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب سے نواز دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک نئے لقب ’’فنٹاسٹکپ پرائم منسٹر‘‘ سے نواز دیا۔ پاکستان کا نام لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم کو ایک لفظی لقب دیکر پاک۔ امریکا تعلقات کی تاریخ میں ایک اور اضافہ کردیا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر پاک بھارت جنگ رکوائی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کئی بار اپنا فیورٹ فیلڈ مارشل بھی کہہ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *