ضلع کرم میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ضلع کرم میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی کارروائی کر کے2انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گردوں نے کرم کے علاقے تری منگل میں فائرنگ کر کے 5 اساتذہ کو شہید کیا تھا، کارروائی کے دوران ایک مقامی شخص پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ اساتذہ فائرنگ واقعہ میں 5 اشتہاری ملزمان پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *