پاکستان نیوز پوائنٹ
علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کے ڈی نوٹیفیکیشن کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کی کابینہ کا ڈی ںوٹیفیکیشن کا اعلامیہ تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ڈی نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تاحال ابہام موجود ہے۔ ابہام کی وجہ سے تاحال علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کا ڈی نوٹیفیکیشن اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی سمری کے بعد گورنر ایک سمری جاری کرتا ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق سمری جاری نہیں کی گئی۔ عام حالات میں گورنر کی سمری چیف سیکرٹری کو بھیجی جاتی ہے۔ چیف سیکرٹری گورنر کی سمری کو محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انتظامیہ کا سیکشن آفیسر کیبنٹ ڈی نوٹیفیکشن کی سمری جاری کرتا ہے۔ ڈی نوٹیفیکیشن کی سمری کے اجرا کے ساتھ ہی وزیراعلٰی اور اسکی کابینہ تحلیل ہو جاتی ہے۔
