عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ عدالت نے جیل حکام کو حکم جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی حملوں کے ملزم عمران خان کے پولی گرافک اور دوسرے ٹیسٹ کروانے میں ناکام ہونے کے بعد آج پراسی کیوشن نے یہ ٹیسٹ کروانے کی ایک اور درخواست دے دی۔ عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا اڈیالہ جیل میں نو مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات کے ملزم عمران خان نے اپنے پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا تو انسداد دہشتگردی عدالت نے “پولیس کو مزید مہلت” دے دی۔عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ عمران خان کو الگ کمرہ میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش کریں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میچنگ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دینے کا معاملہ پیش کیا گیا تو عدالت نے پولیس کو پولی گرامیٹک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کیلیے مزید وقت دے دیا عدالت نے تمام ٹیسٹ کرانے کیلیے پولیس کو 14 دن کی مہلت دی ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ان مقدمات کی آج سماعت کی ۔ جج نے قرار دیا کہ پولیس اڈیالہ جیل میں ملزم عمران خان سے 9 جون تک تفتیش کر سکتی ہے۔
جج نے ہدایت کی کہ پولیس اڈیالہ جیل میں ملزم عمران خان کے پولی گرامیٹک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور آواز میچنگ کے ٹیسٹ کروا سکتی ہے۔ پراسکیوشن نے عدالت میں تمام ٹیسٹ کرانے کیلیے آج نئی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *