عون چوہدری کا فضل الرحمان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی امور عون چوہدری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عون چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شہادت جیسے عظیم رتبے کو تنخواہ سے جوڑ دیا ہے، شہادت تنخواہ سے نہیں، حب الوطنی، ایمان اور جذبہ قربانی سے ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی توہین ہے، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے آج پوری قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہید کی جان کی کوئی قیمت ہو سکتی ہے؟ بلوچستان کو دہشت گردوں نے سوفٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں اُس پر بھر پور عمل ہو رہا ہے، دہشت گرد مذہبی ہو یا صوبائی، اس کا مقصد ایک ہے، دونوں ہی پراکسی کے طور پر کام کرتے ہیں، اُن کے خلاف ایکشن پر ایک بیانیے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *