پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانسیسی سفارتخانے کے تعاون سے لاہور میں فرانسیسی زبان سکھانے کا پروگرام شروع کردیا گیا،پروگرام کے تحت لاہور میں فرانسیسی زبان کا ڈگری پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے معاہدے پر دستخط کیےترجمان فرانسیسی سفارتخانہ اسلام آبادکی جانب سے ایکس پر معاہدے کی تفصیل جاری کر دی گئی۔ترجمان فرانسیسی سفارتخانہ کے مطابق لاہور میں فرانسیسی سفیر اور فارمن کرسچن کالج یو نیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت فرانسیسی زبان کو بطور غیر ملکی زبان پڑھانے کے لیے ڈگری پروگرام قائم کیا جائے گا، فرانسیسی زبان کو بطور غیر ملکی زبان پڑھانے کے لیے اور ڈگری پروگرام کے لیے الائنس فرانسیس لاہور یونیورسٹی سے تعاون کرے گا۔
