پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط میں اضافے اور تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا ۔
