فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج لنچ پر ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
واشنگٹن کے سرکاری دورہ پر گئے ہوئے پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رسمی ملاقات ہوگی اس ملاقات کے ساتھ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے لنچ دیں گے۔ بعض حلقے اس ملاقات کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں “انتہائی غیر معمولی پیش رفت” کہہ رہے ہیں، یہ وہی حلقے ہیں جن کو 6 مئی کے بعد کے حقائق پہلے جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں۔ وائٹ ہاوس نے بتایاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں لنچ پر ہوگی۔
آرمی چیف نے کل واشنگٹن میں امریکن پاکستانیوں سے تقریب میں خطاب کیا تھا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ تھا کہ آئندہ چند روز میں کئی اہم واقعات رنما ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا وزٹ پہلے سے طے شدہ تھا، جب وہ امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تب جمعہ کی رات کو اسرائیل اور ایران کی جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ کے دوران پاکستان نے واضح طور پر ہمسایہ ملک ایران کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور ایران پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اس سے پہلے جب بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا وفد بھی امریکا کا دورہ کرچرہا تھا تب ایران والی صورتحال پیدا نہین ہوئی تھی۔ آج پاکستانیوں کی نطریں فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر رہیں گی اور وہ یہ جاننا چاہیں گے کہ ایران اسرائیل جنگ اور خطہ کی سورتحال پر کیا بات ہوئی۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کل فیلڈ مارشل نے کہا تھا کہ امریکا، یوکرین سے محض 400 سے 500 ارب ڈالر کا قیمتی دھاتوں کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک کھرب ڈالر کے ایسی ہی دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں، امریکہ اگر سرمایہ کاری کرے تو ہر سال 10 سے 15 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل کرسکتا ہے اور یہ سلسلہ 100 سال تک جاری رہے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دھاتوں کی پراسسینگ پاکستان میں ہو تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان کرپٹوکونسل اور امریکن کرپٹو کونسل کا معاہدہ ہوگا اور کرپٹو مائننگ میں پاکستان کردار ادا کرےگا، یہی نہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹرز بھی کھولے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *