فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر موجود ہیں. جہاں وہ ایرانی فوجی و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ سیکیورٹی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خیال رہے مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے انتہائی اہم ملاقاتیں کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ نے بتایا خطے کی سیکیورٹی اور کشیدگی میں کمی کے لیے یہ ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔برطانوی خبر ایجنسی ‘روئٹرز’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملاقات میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے، جبکہ ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچ رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے اس اعلیٰ سطحی دورے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *