فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے اہم ملاقات ہوئی۔آذربائیجان کے دورہ کے موقع پر شہر لاچین میں آذری وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور انہوں نے پاک آذربائیجان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *