پاکستان نیوز پوائنٹ
چوہنگ کے پاس شاہ پور کانجراں میں 3 کروڑ کی ڈکیتی ہوگئی پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے تین کروڑ روپے چھین لیے ۔رائیونڈ روڈ کا رہائشی کرامت علی شاہ پور کا نجراں منڈی میں مویشیوں کی خریداری کے لیے آیا ۔ڈکیتی کا واقعہ شاہ پور کا نجراں منڈی کے اندر پیش آیا ۔ 3 موٹر سایکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر واردات کی ۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ 2 نقاب پوش جبکہ ایک ڈاکو بغیر نقاب کے تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملزموں کا سراغ نہ لگ سکا۔پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش جاری ہے۔
