پاکستان نیوز پوائنٹ
پولیس کے مطابق ماہ مئی کے دوران مختلف وجوہات پر 15 افراد نے خودکشی کی، مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں 2 خواتین، 13 مرد شامل ہیں، 2 مئی کو برکی کے علاقہ پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی، 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان گنوائی، 6 مئی کو ہربنس پورہ پیر نصیر روڈ پر 30 سالہ عمر نے اپنے سینے میں گولی مار کر خودکشی کی، 13 مئی کو سندر میں سابق کسٹم آفیسر عثمان نے اپنی اہلیہ عائشہ کو زخمی کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر خودکشی کی،16 مئی کو گلستان کالونی باغبانپورہ میں 40 سالہ عبدالغفار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی،18 مئی کو شاہدرہ کی چوکی سگیاں کے علاقہ میں 35 سالہ نجمہ بی بی نے خود سوزی کی، 18 مئی کو اعوان مارکیٹ نشتر کالونی میں 21 سالہ عادل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی، 19 مئی کو باٹا پور میں نعمان نامی نوجوان نے 24 سالہ نمرہ کو زخمی کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی، 20 مئی کو یوسف نگر شیراکوٹ میں 24 سالہ سفیان منظور نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لی،21 مئی کو گجرپورہ چائنہ سکیم میں 32 سالہ زوہیب علی نے آرے میں گردن دے کر خودکشی کی، متوفی آئس کے نشے کا عادی اور تین بچوں کا باپ تھا، 26 مئی کو اچھرہ کے علاقہ چاہ جموں والا بازار میں 20 سالہ علی رضا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، 27 مئی کو گلبرگ میں 37 سالہ حسن مقصود ہے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، 30 مئی کو ساندہ افضال روڈ پر 22 سالہ وسیم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی،31 مئی کو سندر کے علاقہ میں 22 سالہ مریم نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لی، خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے ہیں
