مزدوروں کی سنی گئی حکومت نے پینشن بڑھادی کل ادائیگی ہوگی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور غیر سرکاری اداروں کے مزدوروں کی پینشن میں اضافہ کر دیا۔ یکم ستمبر سے 10 ارب روپے پینشن اور بقایا جات مزدوروں میں تقسیم کئے جائیں گے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ کر کے کم از کم پنشن 11,500 روپے کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے پنشنرز اب 30,000 روپے ماہانہ سے زائد پنشن بھی حاصل کر سکیں گے۔ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ تمام پینشنر مزدوروں کو کل یکم ستمبر سے بقایا جات سمیت ادائیگی کی جا رہی ہے۔ پانچ لاکھ پینشن یافتہ مزدوروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ مزدوروں کے بڑھاپے کے فوائد کے ادارے (ای او بی آئی) کے تقریباً پانچ لاکھ پنشنرز کو ان کی بڑھائی گئی پنشن بمعہ بقایاجات یکم ستمبر 2025 کو ادا کی جائے گی۔ ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی ادائیگیوں کے تحت تقریباً 10 ارب روپے تقسیم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *