پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ایران کی سلامتی، علاقائی خود مختاری اور آزادی کی حمایت کرتے ہیں، مسلم ممالک فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اکیس مسلم ملکوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، مسلم ملکوں کے وزراء خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13جون کو اسرائیل نے عالمی قوانین کے خلاف ایران پر حملہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کی حمایت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے پر دستخط کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو بھی سخت خطرہ ہے، پاکستان سمیت مسلم ملکوں نے یہ قراداد منظور کی۔
