ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ءکے بعد21.1ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ءکے بعد21.1ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ماہرین نے اس پیشرفت کو پائیدار ترقی اور ملکی قیادت پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیدیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ،جس کے نتیجے میں ملک کی درآمدی صلاحیت 2.6 ماہ سے تجاوز کر گئی ہےجب کہ فروری 2023 میں یہ صلاحیت صرف 2 ہفتوں سے بھی کم رہ گئی تھی۔ مرکزی بینک کے ذخائر 2023ء میں جہاں صرف 2.9 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے تھے۔معاشی ماہرین کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ قرضوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ مقامی ترقی اور اعتماد کے باعث ممکن ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضہ بمقابلہ جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک آ گیا ہے جب کہ بیرونی قرضوں کے حصول میں بتدریج کمی مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *