ملک بھر میں بارشوں اور طوفانوں کی پیشگوئی شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے خبردار کیا ہے کہ 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے، جس کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بلوچستان کے شہر کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے شہروں میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے شہری شدید پسینے اور گھٹن کا شکار ہیں جس پر طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *