پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ آج سے 23 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بادل برسیں گے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صوبۂ سندھ میں بھی کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب،،کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
