ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، مظفر آباد میں صبح نو اور دس بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔آج پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی ، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ نوائے وقت اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ نوائے وقت کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *