پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی،ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا ۔ لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی دیرینہ خواہش تھی،سرمایہ کار ، صنعتکا ر،تاجر برادری پیچیدہ قوانین ، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے، اور حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ایسے مسائل کا حل نکالا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت نے ملک کی قیادت سنبھالی تو معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ مہنگائی بے قابو تھی اور پالیسی ریٹ نے معیشت کو متاثر کیا تھا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں جموں کا شکار تھیں، حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے اور معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے اور معاشی ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
