پاکستان نیوز پوائنٹ
ایکسائزحکام کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس میں 55روپے کا اضافہ کردیا گیا،موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس 550 سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی 650سے 1000سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 275روپے کا اضافہ کردیا،650سے 1000سی سی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3025 روپے ہو گئی،ایک ہزارسے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 550روپے کااضافہ کیا گیا ، ایک ہزارسے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 6050 روپے ہو گئی،1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 1100روپے کا اضافہ کیا گیا ، 1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 12100 روپے کر دی گئی،ایچ ٹی وی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 550روپے کا اضافہ کر دیا گیا،ایچ ٹی وی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 6050 روپے کر دی گئی گاڑیوں کی نئی ٹرانسفر فیس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
