پاکستان نیوز پوائنٹ
ملی بھگت سے چینی مہنگی کرنے والی 50 شوگر ملز نے جرمانے کا سامنا کرنے پر ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی مسابقتی کمیشن نے 2021 میں گٹھ جوڑ کر کے چینی مہنگی کرنے والی شوگر ملوں پر مسابقتی کمیشن نے کارٹلائزیشن ثابت ہونے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔شوگر ملز نے مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس نے مسابقتی کمیشن کو ہی کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔ مسابقتی کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد سماعت کی تاریخ 22 سے 25 ستمبر مقرر کر دی ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سماعت ملتوی کر رہے ہیں، 22 ستمبر سے مزید التوا کے بغیر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔
