میرے لیے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کرسمس کی تقریبات دنیا بھر میں شروع ہو چکی ہیں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔میرے لیے مسیحی برادری کی مشترکہ خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کرسچن کمیونٹی کی تقریب میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس دوران خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب بھی کیا، کہا کہ عظیم تہوار کے سلسلہ میں تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہوں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی کی ولادت کا یوم ہے، ان کی تعلیمات قیامت تک مشعل راہ رہیں گی، انہوں نے بھائی چارے کا درس دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات دنیا میں شروع ہو چکی ہیں ، میرے لیے مسیحی برادری کی مشترکہ خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ پر رحمت اور برکتیں نازل فرمائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا سب سے زیادہ مضبوط رشتہ وطن کی مٹی ہے، افواج پاکستان نے اس وطن کی حفاظت کی، چھ ماہ قبل پاک فوج نے جو فتح حاصل کی وہ تاریخ کے سنہرے باب میں لکھی گئی ہے، ہماری قوم اس پر فخر کرتی ہے، اس جنگ میں دنیا میں ہم نے ایک منفرد مقام پایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر ملک کی سلامتی کے دعا کریں۔ جب وطن پر بات آئے تو سب ایک ہوکر محبت کا اظہار کریں، آنے والا دور ترقی کا ہو گا بے روز گاڑی کا خاتمہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *