پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان “بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات” سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا۔پاہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں سے افواج کی حمایت اور مؤقف اجاگر کیا۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے عالمی رابطے کامیاب رہے۔میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے۔برادر اسلامی ممالک، چین، برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کی حمایت پاکستان کو حاصل ہوئی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیانات پاکستان،امریکہ تعلقات کے نئے دور کی نشاندہی ہیں۔،پاکستان کے سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔امن و استحکام ہی خوشحالی کی بنیاد ہیں، معاشی اشاریے بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔ وارث نے میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے،جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی ،سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں،ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا،ہم نے بھارت کو امن کی پیشکش کی ،ہم نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ،سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا نومبر 2025 میں اسلام آباد میں انٹر-پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا،45 سے زائد ممالک کے اسپیکرز اور بین الاقوامی پارلیمانی سربراہان کی شرکت کریں گے۔جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں
