پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی، ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا،۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، ایران نے صدر آصف علی زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، ایران کی پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کی تعریف کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ا نہوںنے کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس مرتیہ ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد قابل اطمینان ہے، نائب وزیراعظم اور حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں، بجٹ کی منظوری کیلئے تمام ارکان بہترین انداز میں کام کریں، منظوری کے بعد نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی، پاک فوج دہشتگردوں کو کاری ضرب لگا رہی ہے، پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وفاق اور صوبوں میں امن و امان کیلئے موثر، اقدامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں میں امن اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا جائے۔
