وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات حالیہ بحران کے دوران حمایت پر ترکی کا شکریہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کے روز ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم شہبار شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافی پر زور دیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے اور مسئلہ کشمیر سمیت ایک دوسرے کے بنیادی تشویش کے معاملات پر اصولی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترک صدر کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور پاکستان نے ہر شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کا اعادہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا پاکستان اور ترکی کے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو دائمی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *