وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات کے فروغ، مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سمیت مقامی صنعتوں کو برآمدی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے مقامی صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے،جدید خطوط پراستوار ٹی ڈی اے پی اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔زرعی مصنوعات کی برآمدات کے لیے مکمل ایکو سسٹم اور پوری ویلیو چین تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو ٹی ڈی اے پی کا حصہ بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات اسی وقت ممکن ہیں جب اداروں میں ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے۔ ادارے کے پرفارمنس اور فنانشل آڈٹ کے لیے اچھی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *