شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت بھی کی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے ایران میں ہونے والے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ امریکی حملوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *