پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ مشیر اطلاعات ثمر بلور کا کہنا ہے کہ پیکج کا بڑا حصہ ضم اضلاع پر خرچ کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا ہے. جس میں 70 فی صد رقم ضم اضلاع اور باقی 30 فی صد صوبے کے دیگر اضلاع کے لیے مختص ہوگی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر بلور کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کا مقصد صوبے کے مختلف علاقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ہے۔ثمر بلور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چترال، باجوڑ اور لکی مروت میں دانش اسکولوں کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ثمر بلور کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش مسائل پر گفتگو کی، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر شرکا نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کی صورت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
