ایران کا مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سنگین نتائج کیلئے تیار ہو۔ سوشل میڈیا پر ایک میم کے ساتھ پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​میں فائدہ سوچ رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔ جنگ آپ کیلئے تلخ نتائج لے کر آئے گی۔ اسٹاک مارکیٹ گرے گی، لڑاکا طیارے کریش ہونگے۔ قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے فوجی مریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاع پر 11 ارب ڈالر خرچ کیے۔ یہ دو طرفہ تعلقات نہیں بلکہ ایک طفیلی ریاست کے ساتھ تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی امریکی عوام کے پیسوں کو اپنے دفاع پر خرچ کروارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *