وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے اور اس کے بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد سمیت 5 بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے تمام بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرانے اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد سمیت 5 بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے تمام بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرانے اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری ذاتی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا، اپنے عملے کے ذریعے ذاتی اخراجات سے یتیم بچوں کو موسم سرما کے لیے خریداری بھی کروائی۔میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *