عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز کیا جائے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے. وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک،سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *