وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھ کر 10.3 فیصد ہو گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھ کر 10.3 فیصد ہو گیا ہے، توقع ہے جون 2025 کے آخر میں یہ مزید بڑھ کر 10.4 فیصد ہو جائے گا قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ تنخواہ دار لوگوں کے لئے آمدنی کے تمام سلیبس میں انکم ٹیکس کے شرحوں میں کمی کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک تنخواہ والوں کے لئے ٹیکس کی شرح پانب فیصد سے کم کرکے کے ایک فیصد کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بارہ لاکھ آمدنی والے تنخواہ دار پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے، 22 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لئے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *