وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو وہ وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت سیکھنی ہے ان شہیدوں سے سیکھیں جن کے جنازے پڑھنے سے آپ گریز کرتے ہیں، وہ شہید بیٹے جو آپ کے لیے، میرے لیے، مٹی کی محبت میں اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیڈر سےملاقات کے لیے ہر آئینی وقانونی راستہ اپنائیں گے، پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ احتجاجی سیاست کرتےہیں، جب ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں، سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد باقی چیزیں ہیں، وزیراعلیٰ بننے کے دن سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے اقدامات شروع کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *