پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے اے ایم آئی انفراسٹرکچر منصوبہ پر ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام کمپنیوں میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لئے پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی،بجلی چوری کی کمی سے ملنے والے نفع میں پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں ہوں گی۔ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،تقسیم کار کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے ٹینڈرز کرنے کی اجازت دیدی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا پلان پلاننگ پاور اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کو بھجوایا جائے گا۔ پی پی ایم سی کمپنیوں کا مجوزہ پلان وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کرے گی،وزارت پاور ڈویژن سے منظوری ملنے پر مجوزہ پلان پر عملی کام شروع کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے بجلی چوری اور اووربلنگ کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیسکو میں تھری فیز اور ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب شروع کی گئی۔
