وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید فنڈز دینے کو تیار ہے، جبکہ صوبے کو این ایف سی کے تحت ایک فیصد اضافی حصہ بھی دیا جا رہا ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی کے تحت دیگر صوبوں سے الگ اضافی رقم ملتی ہے، جبکہ اس مد میں ساڑھے آٹھ ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے آڈٹ کا عمل صوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل ہو چکا ہے۔ آڈٹ رپورٹ سے متعلق محکمہ جاتی اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک اجلاس ابھی باقی ہے، جس کے بعد رپورٹ سیفران کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔مزید فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت سیفران کمیٹی نے دی تھی، تاہم وفاقی حکومت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات کے پیش نظر اضافی رقم فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *