ون فائیو کالز اور مقدمات کا ڈیٹاسامنے آگیا جرائم کی شرح میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور پولیس نے جرائم کی شرح میں کمی کانیا معیار حاصل کر لیا،رواں سال کے پہلے 6 ماہ گزشتہ 2سالوں سے بھی زیادہ محفوظ رہے،گزشتہ برس کے 6ماہ میں 24 ہزار445، سنگین جرائم رپورٹ ہوئے،رواں سال 12ہزار484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے
سال 2023 میں سنگین جرائم کی تعداد 39 ہزار 260 رپورٹ ہوئی،رواں سال جرائم میں 2023 کے مقابلے 68 فیصد، 2024 کے مقابلے 49فیصد کمی آئی ، رابری میں 2023 کے مقابلے 81 فیصد، 2024 کی نسبت 69 فیصدکمی ہوئی ، دورانِ ڈکیتی قتل میں 2023 کی نسبت 69 فیصد، 2024کے مقابلے 60 فیصد کمی ہوئی ، ڈکیتی وارداتوں میں 2023 کی نسبت 67 فیصد، 2024 کی مقابلے 52 فیصد کمی ہوئی ، موٹر ساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024 کی نسبت 36 فیصد کمی رہی گاڑی چوری کی وارداتوں میں 2023 کے مقابلے 56 فیصد، 2024 کی نسبت 44 فیصد کمی سامنے آئی ، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی ہوئی ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا جرائم کی شرح شہر میں مجموعی امن و امان کی صورتحال کی آئینہ دار ہوتی ہے،،خوشی ہے لاہور پولیس نے اپنے گزشتہ سال کے معیار کو شکست دی،جرائم کی شرح میں بتدریج کمی جوانوں اور افسران کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،سیاسی عدم دباؤ، میرٹ پر تعیناتیاں، سفارشی کلچر کا خاتمہ کامیابی کی اہم وجہ بنے، وسائل کا بہترین استعمال، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم میں کمی ممکن ہوئی، سیف سٹی کی جرائم قابو کرنے میں مدد نے کلیدی کردار کیا ، عیدین، پی ایس ایل سمیت دیگر اہم ایونٹس کو پُر امن بنایا،مستند ڈیٹا کی بدولت پر لاہور کی امن و امان صورتحال کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا،وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق مزید محنت سے بہتر نتائج حاصل کریں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *