پاکستان نیوز پوائنٹ
وین میں آتشزدگی سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کی وین میں آتشزدگی کا واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 19 طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں، ان کی وین میں آگ ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث لگی اور حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات محفوظ رہیں۔
