ٹرمپ کا لبنان جنگ بندی کیلئے نیتن یاہو پر اہلیہ کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان سے متعلق امریکی مطالبات منوانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ اگر لبنان کے حوالے سے امریکی مؤقف اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکا سے بے دخل کرنے اور خاندان کے امریکی اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔رونی مانی کے مطابق ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اگر آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے خاندان کو امریکا میں پناہ دی جا سکتی ہے۔اسرائیلی کاروباری شخصیت کا مزید کہنا تھا کہ سارہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے گفتگو کے دوران امریکی مؤقف کی حمایت کی اور بعد ازاں وزیراعظم نیتن یاہو پر لبنان سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے بعد نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا اور لبنان کے معاملے پر امریکی مؤقف سے اتفاق کیا۔تاہم ان دعوؤں کی تاحال کسی آزاد اور معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *