ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے امریکا درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ کیے جانے والے غیر مساوی سلوک کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ان نئی درآمدی محصولات کا اطلاق شراب، ہاکی سٹکس اور سیمنٹ جیسی صنعتی مصنوعات سمیت متعدد اشیا پر ہو گا، اور یہ فیصلہ 30 روز بعد باقاعدہ نافذ العمل ہو جائے گا۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا آئندہ ہفتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *