ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغواء ہونے اور بعد ازاں واپس گھر پہنچنے کے بعد سارے معاملے کی کہانی سنائی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغواء ہونے اور بعد ازاں واپس گھر پہنچنے کے بعد سارے معاملے کی کہانی سنائی ہے جس میں اُنہوں نے متعدد انکشافات کیے ہیں۔ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نجی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ حسن زاہد نامی شخص مجھے کئی ماہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا، گزشتہ شام حسن زاہد نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ اس نے میری بیمار والدہ کی عیادت کرنی ہے، اس نے میری والدہ سے مل کر کہا کہ اپنی بیٹی کا مجھے رشتہ دے دیں، میری اس سے شادی کروادیں ورنہ میں اس کو قتل کر دوں گا۔ سامعہ کے مطابق ملزم نے انکی والدہ سے کہا، ’اگر سامعہ کسی اور کے ساتھ نظر آئی یا کسی اور سے شادی کی تو میں اس پر تیزاب پھینک دوں گا یا اسے قتل کردوں گا۔‘ سامعہ حجاب نے بتایا کہ حسن زاہد سے میری ایک دوست کی برتھ ڈے پارٹی پر ملاقات اور دوستی ہوئی تھی، حسن مجھے کئی بار پرپوز کر چکا تھا۔ سامعہ حجاب نے نام لیے بغیر بتایا کہ حسن زاہد کے پیچھے کسی بڑے شخص کا ہاتھ ہے، اسی لیے یہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے اور اغواء بھی کیا۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھاکہ جس طرح سے وہ مجھے لے کر گیا تھا اس نے مجھے واپس نہیں چھوڑنا تھا، اس کے دوست نے ہی اسے سمجھایا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اسے واپس گھر چھوڑ کر آؤ تو دوست کے کہنے پر واپس میرے گھر چھوڑا۔ سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ ثناء یوسف کو بھی قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں مگر ہم لڑکیاں مدد نہیں مانگتیں اور نہ ہی کسی کو حقیقت بتاتی ہیں، ثناء نے اپنی کچھ دوستوں کو بتا رکھا تھا کہ ایک لڑکا اس کے پیچھے پڑا ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ اگر حسن زاہد کو سزا نہیں ملتی تو یہ ہر اس بیٹی کی بے عزتی ہے جسے انکار کرنے پر قتل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل رات مجھے حسن کے کسی دوست کے نمبر سے کال آئی ہے کہ ایف آئی آر واپس لے لو، یہ مجھے دھمکی دی گئی ہے، میں اس دوست کا نام نہیں لینا چاہتی مگر وہ بہت طاقتور شخص ہے اور اس کے بیرونِ ملک کئی کاروبار ہیں۔ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے اُن لڑکیوں میں شامل نہیں ہونا ہے جو اپنے حق کے لیے نہیں لڑتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *