پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 9 بچوں کے ساتھ 18 بالغ شہریوں کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، کئی بچیاں اب تک لاپتہ ہیں ٹیکساس کی کیر کاؤنٹ کے شیرف لیری ایل لیتھا نے بتایا ہے کہ 27 شہریوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ان میں 18 بالغ اور نو بچے شامل ہیں۔ کیر کاؤنٹی شیرف لیری ایل لیتھا نے بتایا ہے کہ حکام نے 850 غیر زخمی لوگوں کو نکال لیا ہے، آٹھ زخمیوں کو اور 27 ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو بازیاب کرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے 18 بالغ اور نو بچے ہیں۔ شیرف نے مزید کہا کہ چھ بالغ اور ایک بچہ نامعلوم ہیں۔ ٹیکساس میں سیلاب کی صورتحال خوفناک ہونے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ ٹیکساس میں سیلاب سے بے شمار گھر پانی میں گھر ڈوب گئے ہیں۔ جانی نقصان کا ابھی حتمی تخمینہ نہیں کیا گیا۔ ریاست ٹیکساس میں بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب نے تباہی مچادی۔غیرمعمولی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی جس سے گھروں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ٹیکساس کے کئی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سب سے زیادہ نقصان ٹیکساس کے مشرقی علاقے میں ہوا جہاں کئی مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ ریاست کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی۔
