ٹیکس لاء ترامیمی آرڈنینس 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ٹیکس لاء ترامیمی آرڈنینس 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیے گئے ہیں اور مکمل بااختیار نگران” بنا دیا گیا ہے، آرڈیننس کے مطابق پہلی اپیل کے خاتمے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا۔آرڈیننس کے مطابق ٹیکس ریکوری کے لیے اکاؤنٹ فوری منجمد کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا. اسی طرح ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔آرڈنینس کے مطابق پیداوار اور اسٹاک کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کے اہلکار موجود ہوں گے، جبکہ ایف بی آر دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کو ضبطی کا اختیار دے سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *