پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی . 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کے اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 80 ہزار888 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا. جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 204 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا. جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 45 پیسے ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *