پاکستان اور ورلڈ بینک کا اشتراک 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فریم ورک طے

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گیا ہے. جس کے تحت دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر دس سالہ ’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ور‘‘ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔یہ فریم ورک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے. جس کا مقصد پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینا، معیشت کو استحکام دینا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘‘ پاکستان میں آئندہ 10 برسوں کے دوران 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری کو ممکن بنائے گا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم کے اقتصادی ایجنڈے اور حکومتی وژن ’’اُڑان پاکستان‘‘ سے مکمل ہم آہنگ ہے. جس کا بنیادی محور پائیدار ترقی، ڈیجیٹل جدت اور مالی و سماجی شمولیت ہے۔ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز آنا بیجرڈ نے پاکستان کے ساتھ اشتراک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور ورلڈ بینک ان کوششوں میں شراکت دار بن کر خوشی محسوس کرتا ہے‘‘۔فریم ورک کے تحت حکومت کی اولین ترجیحات میں ڈیجیٹل ترقی، معیاری تعلیم، ماحولیاتی اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمزور طبقات، بالخصوص خواتین کو سماجی تحفظ اور مالی شمولیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی جو کہ نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اس شراکت داری میں فعال حیثیت رکھتا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں کاروباری مواقع بڑھانے، تجارتی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *