پاکستان میں 3لاکھ 66ہزار لوگ ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا ۔ توجہ دلاؤ نوٹس زہرا ودود فاطمی نے پیش کیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہی حکومت کی اس مسئلے پر توجہ ہے۔تونسہ اور اسلام آباد آؤٹ بریک کے حوالے سے دو خبریں آئیں۔ 2024 میں تونسہ کا معاملہ ہوا۔اسلام آباد میں کوئی آؤٹ بریک نہیں۔کچھ علاقوں میں جہاں آوٹ بریک ہوئے وہ سرنجز کے دوبارہ استعمال کی وجہ سے ہوئے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جواب دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان میں 3لاکھ 66ہزار لوگ ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کے اے ار ٹی سینٹرز میں 84 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہیں۔2020میں 37ہزار لوگوں کو اسکرین کیا گیا۔2026 میں تین لاکھ 72 ہزار لوگوں کو سکرین کیا گیا۔صوبوں کے ساتھ اچھی کوآرڈینیشن ہے۔اویرنس پر کام کر رہے ہیں، بہت سے ڈیپورٹ ہونے والوں کو ہیلتھ کی وجوہات کی بنا پر ڈیپورٹ کیا جاتا ہے۔اب ڈیپورٹ ہونے والوں کو میڈیکل رپورٹ کے بغیر نہیں جانے دیتے، بچوں میں ایڈز سرنجز کے غلط استعمال سے ہوا جس پر صوبائی حکومت نے ایکشن لیا۔اسلام اباد مین 611 ایچ آئی وی کیسز میں سے صرف 200 کیسز اسلام آباد کےرہنے والوں کے ہیں۔باقی کیسز ملک کے دیگر حصوں سے آئے۔ایچ آئی وی کی دوا موجود ہے یہ لاعلاج نہیں۔ایچ آئی وی پر ہیلپ لائن لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ ایچ آئی وی کے حوالے سے اگہی پھیلانے میں ہم ناکام رہے ہیں۔اس کے لیے ایگریسو مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *