وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ 1 سال قبل پاک فوج نے بھارت کے 2 رافیل سمیت کئی جہاز گرائے تھے اور دیہات میں ہمارے لوگ ڈرون گرا رہے تھےکراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1 سال قبل پاکستانی قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو اس کی ’’اصل حیثیت‘‘ کا اندازہ ہوا، 22 اپریل کو بھارت نے ایک فالس فلیگ آپریشن کیا اور اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے واضح کیا کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو فراہم کیے جائیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔مئی کے آغاز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور دفاعی سطح پر صورتِ حال کشیدہ رہی، پاکستانی افواج نے بھارتی طیاروں کا جواب دیا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے وہ حرکت نہیں کی جو بھارتی میڈیا نے کی، بھارت کے میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ کراچی پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، ہماری نیوی تیار کھڑی تھی۔ ہمارا پڑوسی ملک جنگ کا شوقین ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع 1947ء سے جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 10 جنوری 1972ء کو ملتان میں سائنسدانوں کو بلایا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت بنیں گے، میزائل پروگرام شہید بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *